ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوڈان، ڈیم پھٹنے سے 30 افراد ہلاک، 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو حمدان(این این آئی) سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پانی کے ریلے نے 20 دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مشرقی بحیرہ احمر میں ارباط ڈیم منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق ڈیم سے نکلنے والے پانی نے بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے۔ ارباط ڈیم پھٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

سوڈان کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے علاقے میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی پانی میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کا تخمینہ نہیں لگایا کہ کتنے لاپتہ ہیں۔تاہم ایک مقامی عہدیدار نے سوڈانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ ان کے خیال میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بحیرہ احمر کی ریاست کے آبی وسائل کے سربراہ عمرو عیسیٰ طاہر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔سوڈانی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پتھریلی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے ہیں۔پورٹ سوڈان کے شمال میں 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ابو حمدان شہر میں واقع اس ڈیم سے بحیرہ احمر کے شہر کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…