جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

ہم 100 سال تک لڑیں گے، سربراہ سوڈانی فوج

datetime 26  اگست‬‮  2024 |

خرطوم(این این آئی) سوڈانی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ 100 سال تک لڑیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان کے اصل حکمران اور فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سوئٹزرلینڈ میں حریف نیم فوجی دستوں کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی۔فوجی جنرل عبدالفتاح البرہان نے پورٹ سوڈان میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم جنیوا نہیں جائیں بلکہ ہم 100 سال تک لڑیں گے۔

سوڈان کی سرکاری فوج گزشتہ 16 ماہ سے زیادہ عرصے سے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے لڑ رہے ہیں۔امریکہ نے 14 اگست کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد انسانی مصائب کو کم کرنا اور دیرپا جنگ بندی حاصل کرنا تھا۔مذاکرات میں آر ایس ایف نے اپنے وفد جنیوا بھیجا تھا، مگر سوڈانی مسلح افواج نے ثالثوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے باوجود ان مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔

ان مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف باغیوں کی اس وحشیانہ لڑائی نے ہر پانچ میں سے ایک شخص کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خانہ جنگی کے باعث سوڈان بھر میں ڈھائی کروڑ سے زائد یعنی اس کی نصف سے زیادہ آبادی شدید بھوک کا شکار ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…