ممبئی (این این آئی)سبزی مارکیٹ میں سیمنٹ سے تیار کر دہ جعلی لہسن فروخت ہونے لگے، جس کی وائرل ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سیمنٹ سے تیار کردہ نقلی لہسن فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اکولا شہر کے بجوریہ نگر کے ریٹائرڈ پولیس افسر سبھاش پٹیل کی اہلیہ نے دوسری سبزیوں کے ساتھ لہسن بھی خریدا، جب اس نے کھانا تیار کرنے کے لیے برتن میں میں لہسن کا استعمال کرنا چاہا تو دیکھ کر اسکے ہوش اڑ گئے کہ دکاندار نے نقلی لہسن فروخت کر کے اسے چونا لگا دیا۔