پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسرائیل پر جوابی حملہ نہ کرنا ورنہ تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکہ

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک امریکی ذمہ دار نے انتباہ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تو ایران کو اس کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور غزہ میں جنگی بندی کے لیے مذاکراتی عمل بھی پٹڑی سے اتر جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی ان کھلے لفظوں میں یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب دوحہ مذاکرات سے کچھ ایسا خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکے اور امریکی وزیر خارجہ فوری طور پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

جہاں اسرائیل کے وزیر خارجہ یورپی اتحادی ملکوں کو بھی اسی ایک صفحے پر لانا چاہتے ہیں جس پر امریکہ اور اسرائیل تقریبا اکٹھے ہیں کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت ایران کو ایک ہمہ جہت حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایران کے لیے دھمکی کے لہجے میں بات کرنے والے امریکی ذمہ دار نے سات اکتوبر کے حماس حملے کو ایرانی پراکسی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد یہ پراکسی جنگ زیادہ خوفناک ہو جائے گی اور جنگ بندی کے لیے مذاکراتی عمل بھی راستے سے ہٹ جائے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…