جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن، والد نے ججوں پر فائرنگ کردی

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الٹامیرا(این این آئی) برازیل میں ایک مقابلہ حسن کی تقریب میں حصہ لینے والی لڑکی کے والد نے اس وقت ججوں پر گولیاں برسادیں جب بیٹی کو ججوں نے چوتھی پوزیشن سے نوازا۔برازیل میں منعقد ہونے والا ایک مقامی مقابلہ حسن اس وقت سانحے پر منتج ہوا جب ایک امیدوار لڑکی کے والد نے ججوں پر گولی چلانا شروع کر دی کیونکہ اس کی بیٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔یہ واقعہ الٹامیرا شہر میں مقابلہ حسن تقریب کے اختتام پر پیش آیا۔

مقابلہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شرکاء میں سے ایک کے والد نے اپنی بیٹی کے چوتھی پوزیشن پر آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ججوں کے معیار پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔جس مقام پر مقابلہ حسن منعقد ہوا تھا وہاں پرائیویٹ سیکیورٹی اور ملٹری پولیس کا عملہ موجود تھا لیکن ناراض والد نے کوئی پرواہ نہیں کی اور ججوں کی جانب فائر کیے تاہم ان کی گولی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل کسی کو گولی لگتی پولیس نے فوراً جواباً والد پر فائر کیے جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والد اسپتال میں انتقال کرگئے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…