جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بنگلادیش ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کی حامی بھر لی

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کا مشیر بننے کی پیشکش قبول کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد یونس نے طالب علموں کی عبوری حکومت کا مشیر بننے کی درخواست قبول کر لی ہے اور وہ پیرس میں اپنے معمولی طبی معائنے کے فورا بعد بنگلہ دیش واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کے اسٹوڈنٹ لیڈرز نے مطالبہ کیا تھا کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے اور ساتھ ہی انہوں نے عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کیا تھا۔اسٹوڈنٹ لیڈرز ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکر مازوم دار نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عبوری حکومت کا خاکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا جو کہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کے زیر قیادت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…