بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

100زندہ سانپوں کو لے کر گھومنے والا شخص گرفتار

datetime 10  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(ان این آئی)چین میں ایک شخص کو لباس کے اندر 100 سے زیادہ زندہ سانپ اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بے نام شخص کو ہانگ کانگ سے چین کے شہر شینزین میں داخل ہوتے ہوئے کسٹمز کے عملے نے گرفتار کیا۔کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب اس شخص کی تلاشی لی گئی تو عملے نے دریافت کیا کہ اس نے ٹرازر کی جیبوں سے کینوس کے 6 بیگز چپکائے ہوئے تھے۔

جب ان بیگز کو کھولا گیا تو ان میں ہر قسم، حجم اور رنگوں کے سانپ دریافت ہوئے۔بیان میں بتایا گیا کہ وہ شخص 104 سانپوں کو ہانگ کانگ سے چین لے جا رہا تھا جن میں سے بیشتر ایسے سانپ تھے جو چین میں نہیں پائے جاتے۔چین میں ایسے جانوروں کو بلا اجازت لے کر آنا منع ہے جو وہاں نہیں پائے جاتے۔حکام کے مطابق اس شخص نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔مگر انہوں نے واضح نہیں کیا کہ اس شخص کو کیا سزا دی جائے گی۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…