جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

22 سال سے لاپتا امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی

datetime 9  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما(این این آئی)پیرو میں 22 سال قبل لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کوہ پیما 22 سال قبل پیرو میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے برف پگھلنے سے اس کی لاش ملی۔ولیم اسٹامپفل نامی کوہ پیما اور ان کی ٹیم جون 2002 میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ ناکام رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی اس وقت عمر 59 سال تھی اور انہیں یہ حادثہ 22 ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا، اطلاعات کے مطابق برفانی تودے کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں امریکی کوہ پیما اسی مقام پر دفن ہوگئے تھے۔

پیرو پولیس کے مطابق کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے سے امریکی کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کی جانب س جاری کی گئی تصاویر کے مطابق امریکی کوہ پیما کی لاش کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی سرد موسم کی وجہ سے محفوظ تھے۔ لاش کے پاس سے ولیم اسٹامپفل کا پاسپورٹ بھی ملا جس سے پولیس کو لاش شناخت کرنے میں مدد ملی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل رواں سال مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتا ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد اسی علاقے سے ملی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…