بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

آننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا اور مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی خوشی میں گزشتہ روز مہاراشٹر کے علاقے پالگھر سے تعلق رکھنے والے 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا تھا۔

اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام ریلائنس کارپوریٹ پارک میں کیا گیا جس میں تقریبا 800 افراد، جو مستحق جوڑوں کے اہل خانہِ ہیں، نے شرکت کی۔اجتماعی شادی کی اس تقریب میں نیتا اور مکیش امبانی، آکاش امبانی اور ان کی اہلیہ شلوکا مہتا، ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل نے شرکت کی۔نیتا اور مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات، جو 12 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں، کا آغاز 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی سے کیا ہے مگر انہوں نے ملک بھر میں ایسی سینکڑوں شادیوں کے اجتماعات منعقد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…