منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

datetime 23  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(این این آئی)گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی معیشت میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،چین نے 153.9ملین ڈالر کی خالص براہ راست سرمایہ کاری کی ۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی )کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ پاکستان کی معیشت میں چین کی سرمایہ کاری میں مارچ 2024 کے دوران اضافہ ہوا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں 161.2 ملین ڈالر کی نمایاں آمد ہوئی ہے تاہم 7.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آمد 153.9 ملین ڈالر پر مستحکم ہوئی۔

گوادر پرو کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستان نے متعدد شراکت دار ممالک سے 311.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اس میں سے چین نے 153.9 ملین ڈالر کا اہم حصہ ڈالا، جو کل ایف ڈی آئی کا 49.46 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، ہانگ کانگ نے اسی مدت کے دوران 29.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی. دیگر قابل ذکر سرمایہ کاروں میں 29.3 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 25.9 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ اور 9.3 ملین ڈالر کے ساتھ سنگاپور شامل ہیں۔ بقیہ ایف ڈی آئی مختلف دوسرے ممالک سے شروع ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال-24 2023 کے پہلے نو ماہ میں پاکستان کو اب تک تمام شراکت دار ممالک سے 1.264 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جبکہ چین سے 261.9 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…