ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برازیل، خاتون قرض کیلئے اپنے چچا کی لاش وہیل چیئر پر بینک لے آئی

datetime 18  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں مبینہ طور پر ایک بے حس خاتون کی حرکت نے سب کو حیران ہونے کے ساتھ ساتھ افسوس کرنے پر بھی مجبور کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں خاتون قرض کیلئے اپنے چچا کی لاش کو وہیل چیئر پر رکھ کر بینک لے آئی۔رپورٹس کے مطابق بے حس اور لالچی خاتون بینک سے 17 ہزار برازیلین ریال قرض لینے کے لیے اپنے چچا کی لاش وہیل چیئر پر رکھ کر بینک پہنچی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 17 ہزار برازیلین ریال کی مالیت 3215 امریکی ڈالر کے لگ بھگ بنتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق خاتون بینک ملازمین کے سامنے مردہ شخص کا سر اٹھا رہی تھی جس سے بینک ملازمین کو کچھ عجیب محسوس ہوا جس پر ایک ملازم نے کہا مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ قانونی کام ہو رہا ہے اور یہ ٹھیک نہیں لگ رہا، یہ تو بہت پیلے ہو رہے ہیں۔بینک میں موجود ملزمہ خاتون نے جواب دیا کہ یہ ایسے ہی ہیں جس کے بعد خاتون نے لاش کی طرف دیکھ کر کہا کہ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو میں آپ کو اسپتال لے جاتی ہوں، آپ دوبارہ اسپتال جانا چاہتے ہیں؟غیرملکی میڈیا کے مطابق بینک میں خاتون چچا کی لاش سے دستخط کروانے کی کوشش بھی کرتی رہی۔

اس دوران ملازمین نے فوری طور پر ایمبولینس اور پولیس کو بینک بلا لیا جہاں تصدیق کی گئی کہ 68 سالہ شخص کی موت بینک لے جانے سے چند گھنٹے قبل ہوگئی تھی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ مردہ شخص کی بھتیجی ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ اس میں دیگر افراد ملوث ہیں یا نہیں۔اس تمام کارروائی کی ویڈیو ملازمین نے بنائی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…