ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب،رشوت اور اختیار کا غلط استعمال، 146سرکاری ملازمین گرفتار

datetime 2  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں نگرانی اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی نزاہہ نے مارچ کے مہینے کے دوران 239 ملزموں سے متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات میں تفتیش کی ۔ ان مقدمات میں رشوت خوری، اختیارات کا غلط استعمال، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے جرائم شامل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ اور دفاع سمیت آٹھ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 146 مدعا علیہان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

وزارتِ انصاف، وزارتِ نیشنل گارڈ، تعلیم، صحت، میونسپلٹی و دیہی امور اور زکو و ٹیکس کے محکموں کے ملازمین بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل تھے۔ساتھ ہی نزاہہ نے گرفتار کیے گئے متعدد افراد کو رہا بھی کر دیا۔انہیں ضمانت داروں کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ نزاہہ نے ایک بیان جاری کیا اور بتایا کہ مارچ 2024 کے دوران سلامتی کے تحفظ، شفافیت کے اصول کی پاسداری اور مالی اور انتظامی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے لگ بھگ 1657 واقعات کی نگرانی کی گئی۔ گزشتہ ماہ نزاہہ نے 3,209 نگرانی کی کارروائیاں کرکے 288 مشتبہ افراد سے تفتیش کی تھی۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…