جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے اپنے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا،سابق کرکٹر نے سیاست میں آنے سے پہلے کے اپنے پیشے اور شوق یعنی کرکٹ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی صدر مجھے میری ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے کرکٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکوں۔

سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا,اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گوتم گمبھیر کو رواں سال ہونے والے الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں ملے گا اور اب اسی دوران ان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ہے،گوتم گمبھیر نے مارچ 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی سال انہوں نے لوک سبھا کے لیے الیکشن کے لیے دہلی سے نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…