پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک ہی دن ایک ہی جگہ 2طیارے حادثے کا شکار

datetime 2  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودوما(این این آئی)افریقا کے مشرق میں واقع ملک تنزانیہ میں پیش آئے ایک ڈرامائی واقعہ نے سننے والوں کو حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو طیاروں کو لینڈنگ گیئر کا مسئلہ درپیش آیا اور دونوں ایک ہی جگہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ یونائیٹڈ ائیر زنجبار کے طیارے نے تنزانیہ کے ساحل سے دور ایک جزیرہ نما زنجبار سے اڑان بھری جس میں 30 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ اپنی منزل (کیکوبوگا ائیر اسٹرپ جو کہ تنزانیہ کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے)تک پہنچنے پر عملے نے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسائل کی اطلاع دی۔

طیارہ لینڈ کرنے کے قابل تھا لیکن غلط حکمت عملی کی وجہ سے مین لینڈنگ گیئر گر گیا اور طیارہ رن وے سے ہٹ گیا اور پھر فرنٹ گیئر سمیت طیارے کے دونوں پروں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے طیارے کو حادثہ پیش آگیا۔تاہم اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔کچھ ہی گھنٹوں بعد، کیکوبوگا ایک اور ڈرامائی واقعہ کا مقام بن گیا، سنڈبارڈ ائیر ایمبریئر کیکوبوگا سے زنجبار جانے کے لیے اڑان بھر رہی تھی جب تیز رفتاری کے دوران اس کا لینڈنگ گیئر گر گیا۔طیارے کے رکنے سے پہلے اس کا دایاں وِنگ ایک عمارت سے ٹکرا گیا، اس طیارے میں بھی اتفاق سے 30 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے اور خوس قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہواایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…