اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بیزار ہو کر موت کا تجربہ کر رہا نوجوان کا بیوی، تین بچوں کو مار کر اقدام خودکشی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے شہر استنبول میں پیش آنے والی قتل کے لرزہ خیز واقعہ نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ترکیہ میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے اداروں بالخصوص خواتین کا دفاع کرنے والے اداروں نے اس واقعہ کے بعد شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ یہ ہوا کہ ایک ترک شہری نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نوجوان اوزگور نعمان نے اپنی بیوی سیولے اور اپنے تین بچوں کو اس اپارٹمنٹ کے اندر قتل کر دیا جہاں یہ خاندان یوکسابشی سٹریٹ کی تیسری منزل پر مقیم تھا۔ یہ سٹریٹ استنبول کے بیوغلو ہاچی احمد علاقے میں واقع ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار کر قتل کیا۔ بندوق کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اگرچہ طبی ٹیموں نے بیوی اور اس کے تین بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن سب دم توڑ گئے۔بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے والے ترک شوہر نے بعد میں خود کشی کی کوشش کی لیکن وہ مر نہ سکا۔ اس نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔ اب وہ استنبول کے ایک ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

میڈیا نے اشارہ کیا ہے کہ ترک شہری اوزگور نعمان اور بیوی کے درمیان اختلافات تھے۔مجرم نے اپنا جرم کرنے سے کچھ دیر پہلے “ایکس” پر پوسٹ میں کہا میں جذباتی مایوسی کا شکار ہوں۔ میں اپنی زندگی میں پہلی اور واحد مرتبہ حقیقی موت کا تجربہ کروں گا۔ میں ہر چیز سے بہت بور ہو چکا ہوں اور اب یہ سب بے معنی لگتا ہے۔ میں آخر کار آج یا کل مر جاں گا۔ میری بیوی اور بچے بہت ہیں۔ میں ان کو بھی اس جھوٹی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں۔ میں اپنے پیاروں اور ان لوگوں کو پریشان کروں گا جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…