بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

کئی سال پہلے دائرہ اسلام میں داخل ہو ا، جرمن فٹبالر

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)جرمنی کے معروف فٹبالر رابرٹ باؤر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال پہلے دائرہ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔رابرٹ باؤر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھ سے میرے متعلق کافی سوالات پوچھے جا رہے ہیں اس لیے آپ سب کو اپنی کہانی بتا رہا ہوں۔جرمن فٹبالر نے بتایا کہ میں جرمنی میں مقیم قازقستانی مسیحی والدین کے ہاں پیدا ہوا تھا جو 1994ء میں جرمنی منتقل ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میری دبئی میں اپنی اہلیہ سے پہلی بار ملاقات ہوئی جو پیدائشی مسلمان ہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل بھی کرتی ہیں، وہ تنزانیہ میں پیدا ہوئیں، ان کے والد کا تعلق تنزانیہ سے جبکہ والدہ ترک ایرانی ہیں۔رابرٹ بائور نے بتایا کہ میری اہلیہ کی پرورش دبئی میں ہوئی اور ان کی فیملی بھی وہیں مقیم ہے، میں نے کئی سال پہلے جب میری شادی ہوئی تھی اس وقت اسلام قبول کیا تھا تاہم میں اس وقت اسلام کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتا تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ گزرتے وقت کے ساتھ میں نے بہت کچھ سیکھا لیکن اب سعودی عرب آنے کے بعد میں اسلام کے بارے میں گرم جوشی محسوس کرتا ہوں اور دوبارہ شہادت کہنا چاہتا ہوں، قرآن کو پڑھنا، سیکھنا اور اس پر عمل کرنا چاہتا ہوں۔

رابرٹ بائور نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے آپ سب کی طرف سے اتنی محبت مل رہی ہے اور میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے پرجوش ہوں۔اْنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے سسر ناصر اور بیٹے عیسیٰ کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…