بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

مصر کے اسکولوں میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) مصر کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات حجاب پہن سکتی ہیں لیکن چہرہ ڈھانپنے والے نقاب لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکولوں میں نقاب پر پابندی کا اطلاق 30 ستمبر سے ہوگا۔ جس پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مصر کے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ طالبات اگر چاہیں تو اسکارف پہن سکتی ہیں لیکن یہ بھی ان کا اپنا انتخاب ہوگا۔

والدین کو بھی چاہیے اسکارف پہننے سے انکاری طالبات کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کی پسند سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں۔مصر کی وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اور تدریسی عملہ طلبا کی نفسیات حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے نقاب پر پابندی کے فیصلے کو پوری مہربانی اور نرمی کے ساتھ نافذ کریں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…