بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوجی افسر نے شادی پر اصرار کرنے والی نیپالی گرل فرینڈ کو قتل کر ڈالا

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)بھارتی فوجی افسر نے شادی پر اصرار کرنے والی نیپالی گرل فرینڈ کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی افسر اپادھیائے کا نیپالی لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا، متاثرہ نیپالی لڑکی، شریا شرما نے ملزم، فوجی افسر سے سلی گڑی کے ایک ڈانس بار میں ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا افیئر تین سال سے چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق فوجی افسر ہی نیپالی لڑکی کو مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں واقع ایک ڈانس بار سے اترکھنڈ لے کر آیا تھا۔

پولیس نے فوجی افسر کے ہاتھوں نیپالی لڑکی کے قتل کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق فوجی افسر شادی شدہ تھا اور اس کے 30 سالہ نیپالی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جب نیپالی خاتون نے فوجی افسر پر شادی کے لیے دبا ڈالنا شروع کیا تو افسر نے اسے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر اپادھیائے اپنا تبادلہ دہرادون ہونے کے بعد نیپالی خاتون کو بھی اپنے ساتھ دہرادون لے آیا تھا جہاں اس نے خاتون کے لیے کرائے پر ایک فلیٹ لیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کی رات شریا شرما کو لانگ ڈرائیو پر جانے کی پیشکش کی جس پر وہ راضی ہوگئی۔ اپادھیائے کے مطابق وہ شریا کو شہر کے مضافات میں واقع ایک سنسان جگہ تھانو روڈ پر لے گیا تھا جہاں اس نے شریا کے سر پر ہتھوڑے سے بار بار وار کیے یہاں تک کہ وہ مر گئی۔پولیس کے مطابق شریا کو قتل کرنے کے بعد، اپادھیائے نے اس کی لاش کو سڑک کے کنارے پھینکا اور وہاں سے بھاگ گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…