اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مراکش زلزلہ،تباہ شدہ گائوں کی ساری آبادی جاں بحق

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)مراکش میں آنے والے زلزلے کے تیسرے دن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران ایک گاں کے واحد بچ جانے والے شخص نے اپنے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دے دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں شہری نے کہا میں معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ثلاث یعقوب گائوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی۔شہری نے بتایا میں سونے ہی والا تھا۔ میں نے پہلے ایک چھوٹی سی آواز سنی تو میں اپنے بستر سے اٹھا اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ باہر چلا گیا اور چند ہی سیکنڈ بعد عمارت گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گائوں میں بہت کم لوگ زندہ بچ گئے کیونکہ زیادہ تر رہائشی مر گئے۔ بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔اس حوالے سے کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے مناظر سے پتہ چلتا ہے کہ ثلاث یعقوب کے ساتھ بڑی تباہی ہوئی۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گاں زلزلے کے مرکز ایگل کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ ایگل ثلاث یعقوب سے 10 کلومیٹر دور ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…