انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں ایک ہزار میٹر گہرے غار میں پھنسے امریکیوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ ترکیہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ایک امریکی ایکسپلورر کو نکالنے کے لیے ایک مشکل آپریشن شروع کیا۔ امریکی مہم جو غار کے داخلی دروازے سے 1,000 میٹر نیچے گرا ہوا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی مہم جو مارک ڈکی کو سطح پر لانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں کیونکہ بچا کرنے والے توقع کرتے ہیں کہ انہیں راستے میں ریسٹ ہائوسز میں رک کر آرام کرنا پڑے گا کیونکہ وہ تنگ راستوں سے اس کے سٹریچر کو کھینچ رہے ہیں۔ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے اہلکار نے بتایاکہ اسے 1,040 میٹر کی گہرائی میں واقع اپنے کیمپ سے 700 میٹر کی گہرائی میں واقع کیمپ میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔