ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

چین نے اپنے ملازمین کو آئی فون لینے سے روک دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں چینی مصنوعات بشمول Huawei فونز پر پابندیوں کے بعد چین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سائبر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے ملازمین کو دفتری اوقات میں آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ حالیہ ہفتوں میں ملازمین کو چیٹ گروپس یا میٹنگز میں اپنے مالکان سے یہ ہدایات موصول ہوئی ہیں۔یہ واضح نہیں کہ احکامات کتنے وسیع پیمانے پر دیے گئے ہیں لیکن کچھ مرکزی حکومت کی ریگولیٹری ایجنسیوں کے ملازمین کو بھی اسی طرح کے خطوط بھیجے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے برسوں پہلے بعض ایجنسیوں کے سرکاری اہلکاروں کو کام پر آئی فون استعمال کرنے سے روکا تھا لیکن اب اس معاملے کو وسعت دی گئی ہے۔اخبار کے مطابق تازہ ترین حکم نامے میں بیجنگ کی جانب سے اپنے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کو یقینی بنانے کی وسیع کوششوں کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔یہ ہدایت بیجنگ کی غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرنے اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانے کی مہم کا تازہ ترین قدم ہے۔جبکہ بیجنگ کے اس اقدام کا چین میں غیر ملکی برانڈز پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، جس میں ایپل بھی شامل ہے جو ملک کی جدید سمارٹ فون مارکیٹ پر حاوی ہے اور چین میں ایپل کی مصنوعات کی بڑی منڈی ہے۔

چین کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اسی طرح کی پابندی کی عکاسی کرتی ہیں جو امریکہ کی طرف سے ہواوے اور چینی ملکیت والی TikTok ایپلی کیشن کے استعمال پر لگائی ہے۔ دونوں سپر پاورز ڈیٹا کے لیک ہونے کے بارے میں فکر مند ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے قومی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ امریکہ کے ساتھ مسابقت میں شدت آتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ڈیٹا اور ڈیجیٹل سرگرمیوں پر ریاستی کنٹرول سخت ہو گیا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…