ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

ٹِک ٹاک چیلنج نے بچے کی جان لے لی

datetime 6  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 14 برس کا لڑکا ٹک ٹاک کا ون چِپ چیلنج پورا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی موت ٹک ٹاک کا ٹرینڈ چیلنج ون چِپ چیلنج پورا کرتے ہوئے ہوئی۔ون چِپ چیلنج ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک نیا ٹرینڈنگ چیلنج ہے جس میں شرکا تیز مصالحے والے ٹورٹیلا چپس کھاتے ہیں اور اسے بغیر پانی پیے زیادہ سے زیادہ دیر تک کھانے کی ویڈیو بناتے ہیں۔

ہیرس وولوبا نامی لڑکے کی والدہ نے مقامی میڈیا این بی سی 10 کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے سکول میں شدید تیز مصالحے والے پیکوئی چپس کھائے جس کے باعث اس کے پیٹ میں درد ہوا۔ہیرس کے اہلخانہ انہیں سکول سے گھر لائے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آئی، کچھ دیر بعد جب وہ باسکٹ بال کے ٹرائی آئوٹ کے لیے جانے لگے تو بے ہوش ہو گئے۔

ہیرس کے بے ہوش ہونے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔ہیرس کی والدہ سمجھتی ہیں کہ ان کے بیٹے کی موت تیز مصالحے والے چپس کھانے کے باعث ہوئی تاہم ابھی تک ہسپتال نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جاری نہیں کی اور موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔دوسری جانب پیکوئی چپس بنانے والی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ہدایات میں درج کیا ہے کہ چپس کھانے سے صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…