ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

سائفر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا

datetime 6  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں اٹھنے والے امریکی سائفر کے معاملے پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم مخصوص معاملے پر بات نہیں کریں گے۔

کانگریس کی جانب سے تحقیقات کرائے جانے کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ کانگریس میں شراکت داروں پر کئی معاملات پر مشورہ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ویزے کے معاملے سے متعلق کہا کہ یہ پاکستانی قونصلر کے دیکھنے کا معاملہ ہے امریکی محکمہ خارجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مارچ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک جلسے میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک سائفر موصول ہوا جس میں ان کی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کا کہا گیا تھا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…