ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

طویل راستے سے تنگ دو افراد نے دیوار چین کو کاٹ کر راستہ بنادیا، دونوں گرفتار

datetime 5  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)طویل راستے سے تنگ دو افراد نے دیوار چین کو کاٹ کر راستہ بنادیا، دونوں گرفتار کرلئے گئے ۔چین کے صوبے شنسی کے علاقے Youyu میں یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق 38 سالہ مرد اور 55 سالہ خاتون اپنے تعمیراتی کام کی جگہ پر پہنچنے کے لیے دیوار چین میں سوراخ کرکے شارٹ کٹ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے excavator کا استعمال کرکے دیوار چین میں پہلے سے موجود ایک سوراخ کو کشادہ کیا تاکہ ان کی مشین وہاں سے گزر سکے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان اپنے سفر کا فاصلہ کم کرنا چاہتے تھے مگر اس سے دیوار چین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔دیوار کے اس حصے میں ایک بڑے سوراخ کی رپورٹس کے بعد 24 اگست کو مقامی حکام الرٹ ہوئے اور انہوں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔اس متاثرہ حصے کی تصاویر بھی سامنے ا?ئی ہیں جن میں ایک ٹوٹے پھوٹے راستے کو دیوار چین کے سوراخ سے گزرتے دکھایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ دیوار چین کو 1987 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا جس کی تعمیر 220 قبل مسیح میں شروع ہوکر 17 ویں صدی میں منگ خاندان کی سلطنت تک ہوتی رہی تھی۔درحقیقت موجودہ عہد میں زیادہ تر سیاح دیوار چین کے جن حصوں کو دیکھتے ہیں ان کی تعمیر منگ سلطنت میں ہوئی تھی اور اسے منگ گریٹ وال کہا جاتا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…