ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان چلے جائو، بھارتی ٹیچر نے مسلم طلبا کو کلاس سے نکال دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(این این آئی)بھارت میں یوپی اور دہلی کے بعد اب ریاست کرناٹک میں بھی درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ بھی ہندواتوا کے نظریے میں ڈھل گئے اور مسلم طلبا کے ساتھ اہانت آمیز رویہ رکھنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیوموگا ضلع کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت کے دو مسلم طلبا لڑ رہے تھے اور شور مچا رہے تھا جس پر کلاس ٹیچر غصے میں آگئے اور بچوں کو سمجھانے کے بجائے کہا کہ پاکستان جائو، یہ ہندوئوں کا ملک ہے۔مسلم بچے اپنے رول ماڈل ٹیچر کی تعصب بھری زبان دیکھ کر افسردہ ہوگئے اور گھر آکر رونے لگے۔

والدین کے پوچھنے پر طلبا نے پورا قصہ سنایا جس پر والدین نے محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی شکایت کردی۔محکمہ تعلیم نے کلاس ٹیچر کا دوسرے اسکول تبادلہ کرکے کارروائی کا حکم دیا اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتر پردیش کے ایک اسکول میں ٹیچر نے ہندو کلاس فیلوز سے مسلم طالب علم کو تھپڑ لگوائے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی تاہم ٹیچر اپنی ڈھٹائی پر قائم رہی تھیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…