برازیلیا (این این آئی)برازیلین خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سْونگھنے سے چل بسی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس نامی خاتون نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا پکاتے ہوئے غیر ارادی طور پر کالی مرچوں کی خوشبو کو سْونگھ لیا، جس کے بعد اسے گلے میں جلن کی شکایت ہوئی۔طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔طبی ماہرین نے فوری طور پر کی نشاندہی کی، یہ ایک ایسی حالت ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر تھائیس میڈیروس کو کالی مرچوں سے سے الرجی ہوگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔اس کی علامات میں سر درد، متلی، بینائی کے مسائل اور دورے شامل ہیں۔ برازیلین خاتون کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا اور وہ فوری طور پر کوما میں چلی گئی اور پھر ہوش میں نہ آئی۔