بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی کے جعلی ورک ویزے لگانے میں ملوث 2 ملزمان ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہریوں کو جعلی ویزوں پر بیرونِ ملک بھجوانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کے مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی جنریٹر مارکیٹ سے عمل میں آئی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیث احمد اور سعدی احمد شامل ہیں۔ملزمان بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر جعلی ویزے فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ملزم شیث احمد ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، جس کے خلاف اس سے پہلے بھی مقدمہ درج تھا۔ملزمان اٹالین ایمبیسی کی جعلی دستاویزات بنانے میں بھی ملوث تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے اٹلی کے ورک پرمٹ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…