بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

چاند پر بھارت کے چندریان 3مشن کی زندگی ایک ہفتے بعد ختم ہو جائے گی

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)کے چندریان 3 مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں ایک ہفتے سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔23اگست کو چاند پر اترنے کے بعد سے چندریان 3 مشن میں شامل روور پرگیان وہاں کے بارے میں مختلف ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے مگر چاند کے قطب جنوبی پر اترنے والے اس پہلے مشن کی زندگی بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔اسرو کے مطابق پرگیان روور مجموعی طور پر 14 دن تک چاند کی سطح سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا جس کے بعد وہاں طویل رات کا آغاز ہوگا،رپورٹ کے مطابق چاند کی ایک رات زمین کے 14 دن کے برابر ہوتی ہے۔7 ستمبر کو جب چاند پر رات کا آغاز ہوگا تو پرگیان روور اور وکرم لینڈر سورج کی روشنی سے محروم ہو جائیں گے۔یہ دونوں ہی سولر پاور سے کام کرتے ہیں تو ان کے لیے کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔رات کے دوران چاند کی سطح کا درجہ حرارت منفی 133ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس سے بھی روور کا آپریشن متاثر ہوگا۔اس طرح چندریان 3مشن کا اختتام ہو جائے گا۔اسرو کی جانب سے بھی اگلے ہفتے مشن کے اختتام کی تیاری کی جا رہی ہے۔لینڈر اور روور کو 14 دن کیلئے ہی ڈیزائن کیا گیا تھا مگر اسرو کے سائنسدانوں نے اس خیال کو مسترد نہیں کیا کہ چاند پر دن کا آغاز ہونے پر یہ دونوں پھر متحرک ہو جائیں۔اگر ایسا ہوا تو یہ چندریان 3 مشن کے لیے ایک بونس زندگی ہوگی۔خیال رہے کہ چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد 23 اگست کو کامیابی سے چاند کے قطب جنوبی میں اتر گیا تھا۔مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک جب کہ چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…