بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

روس کو ہتھیار دینے سے باز رہیں، امریکا نے شمالی کوریا کے کِم جانگ کو خبر دار کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر شمالی کوریا نے روس کو ہتھیار فروخت کیے تو یہ اقدام پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرسکتا ہے،جان کربیواشنگٹن (این این آئی)امریکا نے روس یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار فروخت کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو خبردار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شمالی کوریا کو خبردار کیا ہیکہ اگر اس نے اس تنازع میں روس کو ہتھیار فروخت کیے تو یہ اقدام پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرسکتا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے۔جان کربی نے کہا کہ ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل کے لیے بات چیت کو ختم کرے اور عوامی سطح پر روس کو ہتھیار نہ دینے کے وعدے کی پاسداری کرے۔ترجمان نے کہا کہ امریکا کو یقین ہیکہ روسی وزیر دفاع نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ سے جولائی میں ہونے والی ملاقات میں انہیں ہتھیاروں کی فروخت پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم جان کربی نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل سے متعلق ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے پہلے روسی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…