اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصرمیں دو صدیاں پرانی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی ،1853 میں تعمیر کی گئی یہ تاریخی مسجد شہید ہوگئی

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں دو صدیاں پرانی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 1853 میں تعمیر کی گئی یہ تاریخی مسجد شہید ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق یہ عظیم نقصان مصر کی دقہلیہ گورنری میں ہوا۔ فنِ تعمیر، اسلامی ثقافت اور قیمتی نوادارت سے مزین تاریخی اہمیت کی حامل مسجد ہلال البیہ آثار قدیمہ کی زیر انتظام تھی۔مسجد کی تعمیرات قدیم طرز کی تھیں جس کی حفاظت کا ذمہ آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ نے اٹھا رکھا تھا اور مسجد کو اس کی پرانی بنیادوں اور طرز تعمیرات پر قائم و دائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ آگ تاریخی مسجد کی چھت میں استعمال ہونے والی لکڑی میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسجد کو نقصان سے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔پولیس نے بتایا کہ مسجد میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش میں ایسا لگتا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔دوسری جانب سپریم کونسل نوادرات اور تاریخی ورثہ نے مسجد میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔آثار قدیمہ سپریم کونسل نے آرکیالوجسٹ اور انجینئرنگ کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو مسجد کا معائنہ کرکے نقصان اندازہ لگائیں گے اور تعمیر نو کا پلان تیار کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…