ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرتے 5 مزدوروں کو کچل دیا

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)اٹلی کے شمالی علاقے میں تیز رفتار ٹرین نے پٹریوں پر کام کرنے والے 5 مزدوروں کو کچل دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں مزدور ریل کی پٹریوں پر کام کررہے تھے کہ اس دوران ٹرین آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جس کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی ہلاک اور2 مزدور زخمی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 300 میٹر تک انسانی باقیات پڑی ہوئی تھیں۔شہر کی میئر کی جانب سے قیمتی جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ قرار دیا گیا ہے۔میئر نے کہا کہ ابھی ہم اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے کہ یہ حادثہ کسی مواصلاتی غلطی کی وجہ سے پیش آیا یا نہیں لیکن حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…