بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک، 43 زخمی

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایمرجنسی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،عمارت میں ریسکیو آپریشن دن بھر جاری رہا ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس نے کہاکہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے ، امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…