بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

میرے کوچ نے سالوں تک میرے ساتھ زیاتی کی: سابقہ ٹینس اسٹار کا انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونسیا (این این آئی)تیونس کی سابقہ ٹینس اسٹار سلیمہ صفر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کوچ نے ساڑھے 12 سال کی عمر میں ان کے ساتھ 3 سال تک جنسی زیادتی کی۔العربیہ کی رپورٹ میں سلیمہ صفر کے تیونس کے مقامی اخبار کو دیے جانے والے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق سلیمہ نے کہا کہ 12 سال کی عمر میں ان کے کوچ ریگیس ڈی کیماریٹ نے 3 سال تک ان کے ساتھ زیادتی کی۔سلیمہ صفر بتایا کہ ایک مرتبہ تیونس سے واپسی پر ریگیس ڈی کیماریٹ نے مجھے چھوا جس پر کسی ردعمل کا اظہار کیے بغیر میں خاموش رہی۔سلیمہ صفر نے کہا کہ اس کے بعد ہم کوچ کے گھر چلے گئے

جہاں انہوں نے بیٹی کی گھر میں موجودگی کے باوجود مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اس کے بعد میں نے کوچ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔سابقہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ اس ہولناک واقعے کو تسلیم کرنے میں مجھے 25 اور عوامی طور پر اس کا اظہار کرنے میں 35 سال کا عرصہ لگا۔واضح رہے کہ ریگیس ڈی کیماریٹ کو 2014 میں دو کم عمر طالبات کی عصمت دری کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، اس کیس میں 26 سابق اور دو فرانسیسی کھلاڑیوں نے ریگیس کے خلاف جنسی زیادتی اور عصمت دری کی گواہی دی تھی۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…