اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں نوجوان امریکی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ نے اپنے والد کو قتل کرنے والے امریکی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ امریکی مجرم بیشوئی شریف ناجی نصیف نے اپنے مصری والد کو متعدد بار چہرے پر مکے مارے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہاتھوں سے کا گلا گھونٹ کر والد کو ابدی نیند سلا دیا۔ قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو مسخ کر ڈالا ۔

اس نے پھر ایک دوسرے شخص کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی اور بھنگ اور نشہ آور گولیوں کے استعمال میں ملوث رہا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی حکام نے مجرم کو گرفتار کیا اور اس سے تفتیش کے نتیجے میں اس پر اپنے جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا۔ اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جہاں اس پر جرم ثابت ہوگیا۔بیشوئی شریف ناجی نصیف نے جو کیا وہ ایک حرام فعل اور بہت بڑا جرم تھا۔ خاص طور پر اس نے اپنے والد کو گھنانے اور ظلم کے ساتھ قتل کیا تھا۔ اس کا یہ عمل اس کی بدعنوانی اور سنگینی کا ثبوت ہے۔ اس بنا پر اس کو سخت سزا کی ضرورت تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…