بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کی خبر عالمی میڈیا کی زینت بن گئی

datetime 7  اگست‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے ملنے والی سزا پوری دنیا کی خبروں کی زینت بن گئی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کرپشن کیس میں ملوث پائے جانے پر تین سال جیل کی سزا سنادی گئی۔برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کی بنیاد پر پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دئیے گئے۔

خلیجی اخبار گلف نیوز نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کیلئے گرفتارکرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سابق وزیراعظم کی طرف سے کرپشن پر اپنی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال کو خبروں کی زینت بنایا۔اس کے علاوہ ڈی ڈبلیو، وائس آف امریکا، الجزیرہ اور واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو کرپشن پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کو بطور وزیراعظم ریاستی تحائف غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادکی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قیدکی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سمیت ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…