جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اہلیہ سوفی سے علیحدگی کا اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو سے علاحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے دفترنے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے اٹھارہ سالہ رفاقت کے خاتمے کے لیے ایک قانونی سمجھوتے پر دست خط کردئیے۔انھوں نے علیحدگی کے اعلان میں کہا کہ انھوں نے اس بات کو یقینی بنانیکے لیے کام کیا ہے کہ اس فیصلے کے سلسلے میں تمام قانونی اور اخلاقی اقدامات کیے گئے ہیں اورآگے بڑھتے ہوئے ایسا کرتے رہیں گے۔

اکیاون سالہ جسٹن ٹروڈو اوراڑتالیس سالہ سوفی کی شادی مئی 2005 کے آخر میں ہوئی تھی اوران کے تین بچے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ بدستورایک قریبی خاندان ہیں اور سوفی اور وزیراعظم اپنے بچوں کی محفوظ، محبت اور تعاون کے ماحول میں پرورش پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ خاندان آیندہ شروع ہونے والی تعطیلات پر اکٹھے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…