پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد

datetime 2  اگست‬‮  2023 |

ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے،رپورٹ
واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…