بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا نے مزید چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے چین سے تعلق رکھنے والی مزید کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے اور ان کی مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے جبکہ حکام تمام سپلائی چین سے جبری مزدوری کا خاتمہ چاہتے ہیں بالخصوص وہ ایغور(یغور) جیسی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ بیٹری بنانے والی کمپنی کیمل گروپ اور مسالے تیار کرنے والی کمپنی چینگوانگ بائیوٹیک گروپ کو ایغور سے جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ (یو ایف ایل پی اے) کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں پر چین کی حکومت کے ساتھ مل کر جبری مشقت یا ایغور اقلیتوں جیسے ستم رسیدہ گروہوں کے ارکان کو سنکیانگ کے علاقے سے نکالنے کے علاوہ ان کی نقل و حمل پر پابندی یا ان سے جبری مشقت لینے کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔امریکا کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی نے ایک بیان میں کہا کہ ممنوعہ فہرست میں چینی کمپنیوں کے اضافے سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے امریکا کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ جبری مشقت سے تیار کردہ سامان ہمارے ملک میں درآمد نہ کیا جائے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…