اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ پرویزہ سٹیکرختم کردیا

datetime 28  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویزہ سٹیکرختم کردیا ہے جس کے تحت اب ملازمت، اقامہ، وزٹ اورٹرانزٹ ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے،تاہم پہلے سے جاری شدہ سٹیکر ویزے اب بھی موثرہوں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پاکستامی سمیت مزید 12 ممالک کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ پرویز سٹیکرختم کرنے کے فیصلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کے علاوہ ترکیہ،لبنان،نیپال،سری لنکا،مراکش،تھائی لینڈ، ویتنام، یمن، سوڈان،یوگنڈا اور کینیا کے شہریوں کیلئے بھی ویزہ سٹیکرکوختم کردیا گیا ہے جس کے تحت ان ممالک میں سعودی سفارتخانے اورقونصلیٹ پاسپورٹس پرسٹیکرنہیں لگائیں گے بلکہ ان کی جگہ آئندہ کیو آرکوڈ کے ساتھ ای ویزہ جاری ہوگا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طورپرآگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ پرویزہ سٹیکرکی بجائے کاغذ پرویزہ پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوں گی جبکہ کیوآرکوڈ کے ذریعے ویزوں کے موثرہونے سے متعلق معلومات ملیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…