بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونان کشتی سانحے سے متعلق نیا انکشاف، کوسٹ گارڈ کے کردار پر مزید سوالات کھڑے ہوگئے

datetime 14  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یونان کے ساحل پر پیش آنے والے ہولناک کشتی سانحے سے متعلق نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کے بعد سانحے سے متعلق یونانی کوسٹ گارڈ کے کردار پر مزید سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانحے میں زندہ بچ جانے والے دو مسافروں نے بتایا ہے کہ کس طرح کوسٹ گارڈ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ لوگ خاموش ہو جائیں تاکہ کشتی پر سوار 9 مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا جائے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے بعد 9 مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا گیا تھا، یونانی حکام اور کوسٹ گارڈ کی جانب سیڈرا دھمکا کر ہمیں خاموش کروایا گیا تھا کیونکہ انہیں حادثے کی ذمہ داری کسی پر تو ڈالنی تھی۔انہوںنے کہاکہ بچائے جانے کے بعد کنارے پر پہنچنے کے بعد جب سروائیورز نے یونانی حکام سے سوالات پوچھنا شروع کیے تو وہ ان پر چیخنے اور دھمکانے لگے تھے جس کے باعث ہم سچ بتانے سے خوفزدہ ہو گئے تھے کہ کہیں وہ لوگ مصریوں کی طرح ہم پر بھی انسانی اسمگلنگ کا الزام نہ عائد کر دیں۔

خبر کے مطابق حادثے کا شکار کشتی کی ایک نئی ویڈیو نے بھی کوسٹ گارڈ کے مقف پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ ویڈیو حادثے کا شکار کشتی کے متوازن تیرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی تھی۔یونانی حکومت یا یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے نئے انکشافات سے متعلق تردید یا تصدیق کرنے کیلئے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ پر پہلے ہی الزام ہے کہ انہوں نے تارکین وطن کی کشتی سے رسیاں باندھ کر اس کا توازن بگاڑ دیا تھا جس کے باعث کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…