بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 14  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گذشتہ برس گرمیوں کے دوران زیادہ درجہ حرارت کے باعث یورپ میں 61 ہزار افراد ہلاک ہوئے،رپورٹ
برسلز(این این آئی)براعظم یورپ اس سال شدید گرمی کی لہر کا انتظار کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شدید گرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات کا خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا کہ اس سال یورپ کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک بڑھ جائے گا۔ اس قدر شدید درجہ حرارت کے خدشات کی وجہ سے ایک سے زیادہ یورپی ملکوں نے اپنی عوام کو ابھی سے خطرات پر متنبہ کر دیا ہے۔

یہ واننگز ایک تحقیق کے انکشاف کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔ اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ یورپ کو گذشتہ سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال گرمی کی لہر گذشتہ برس سے بھی تیز ہو گی اور گذشتہ سال کے مقابلے میں ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔اٹلی میں حکام کے مطابق درجہ حرارت 48.8 ڈگری تک جانے کا خطرہ ہے۔ یہ ایک غیر معمولی درجہ حرارت ہو گا۔ دیگر یورپی ملکوں میں بھی درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

کئی یورپی ملکوں میں حکام نے پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کر دیے ۔ شمالی اٹلی میں شدید گرمی سے 40 سال کے ایک شخص کی موت کی خبر بھی آگئی ہے۔برطانیہ اور یورپ کے مقامی میڈیا نے بھی انتباہات جاری کیے ہیں اور خطرے کا اظہار کیا ہے کہ گرمی کی لہروں کا سامنا کرنے والوں کو بہت سنگین بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…