اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مون سون بارشوں نے نئی دہلی کو ڈبودیا، سڑکیں، گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئے

datetime 14  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مون سون بارشوں نے جہاں شمالی ریاستوں میں تباہی مچارکھی ہے وہیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون کی بارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی تجاوز کرگئی اور دریا میں پانی کی مزید سطح میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مسلسل بارشوں اور پانی کی آمد کی وجہ سے گزشتہ روز نئی دہلی کی جمنا ندی نے 45 سالہ ریکارڈ توڑا تھا جہاں پانی کی سطح 207.08 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ آج صبح پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی تجاوز کرتے ہوئے 208.46 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب ہیں جب کہ ہریانہ کے ہتھنی بیراج کنڈ سے پانی چھوڑے جانا سیلابی صورتحال کی بنیادی وجہ بتائی گئی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہیکہ دہلی کو درپیش مسئلے کی کئی اور وجوہات بھی ہیں۔

نئی دہلی کے وزیر اعلی کی جانب سے ہریانہ کو دریا میں پانی چھوڑنے سے منع کیا گیا تھا تاہم ریاست ہریانہ کی جانب سے دریا میں مزید پانی چھوڑ ا گیا ہے جس وجہ سے دریا میں پانی خطرناک لیول سے تین میٹر تک اوپر جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے پینے کے پانی کے پلانٹ بند ہونے سے پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے، شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جہاں گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

دہلی حکومت نے ہنگامی صورتحال پر تمام اسکول سمیت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ریسکیو اہلکار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

 



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…