بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جولائی کا آغاز انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ قرار

datetime 12  جولائی  2023
ہیٹ ویو
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)جولائی 2023 کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کے گرم ترین 7 دن تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے زیرتحت عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے ایک بیان میں بتائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق اس سال پہلے ہی جون انسانی تاریخ کا گرم ترین جون ثابت ہو چکا ہے اور ایسا موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو موسمیاتی رجحان کے آغاز کی وجہ سے ہوا۔ڈبلیو ایم او نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق جولائی کے آغاز میں دنیا کی تاریخ کا گرم ترین ہفتے کا ریکارڈ بنا ہے۔

بیان کے مطابق درجہ حرارت سطح زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ریکارڈز توڑ رہا ہے اور اس سے ماحولیات اور ایکو سسٹم پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔ڈبلیو ایم او کے موسمیاتی سروسز شعبے کے سربراہ کرسٹوفر ہیوٹ نے کہا کہ ہمیں آنے والے مہینوں میں مزید ریکارڈز کی توقع کرنی چاہیے کیونکہ ایل نینو کے اثرات 2024 تک برقرار رہ سکتے ہیں اور یہ ہمارے سیارے کے لیے فکرمند کر دینے والی خبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال مئی اور جون کے مہینوں میں سمندری سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف سطح بلکہ سمندر میں ہر جگہ گرم ہو رہی ہے۔ڈبلیو ایم او کے ورلڈ کلائمٹ ریسرچ پروگرام کے سربراہ مائیکل اسپیرو نے بتایا کہ اگر سمندر زیادہ گرم ہوئے تو اس کے اثرات دنیا بھر میں فضا، سمندری برف اور زمینی برف پر مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل نینو کے شدید اثرات اس سال کے آخر تک محسوس ہوں گے۔یورپی موسمیاتی مانیٹرنگ سروس Copernicus نے بتایا کہ ڈیٹا کے مطابق جولائی کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ تھا۔اس ادارے کے مطابق 1940 سے ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے مگر ایک ہفتے کے دوران اتنا درجہ حرارت کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔بیان میں کہا گیا کہ 6 جولائی انسانی تاریخ کا گرم ترین دن تھا جس دوران سب سے زیادہ اوسط عالمی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 3 جولائی کو بنا تھا مگر اگلے دن یعنی 4 جولائی کو ٹوٹ گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…