ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

امارات میں 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی پر اوور ٹائم دینے کا حکم

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات میں ملازمین سے 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی لینے والی کمپنیوں کو اوور ٹائم دینے کا حکم دے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے ماتحت صحت و پیشہ ورانہ سلامتی ادارے کے ڈائریکٹر ابراہیم العماری نے بیان میں کہا ہے کہ امارات کے قوانین کے تحت موسم گرما میں دوپہر میں کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندی کے دورانیے کے بعد روزانہ ڈیوٹی کے 8 گھنٹے مکمل کرانا ضروری ہے۔ کوئی ادارہ 8 گھنٹے سے زیادہ کام کرواتا ہے تو اسے اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پہلا ملک ہے جس نے مزدوروں کی صحت اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے دوپہر کے اوقات میں کھلے مقامات پر ڈیوٹی دینے پر پابندی عائد کی ہے۔اماراتی قانون کے تحت ان دنوں دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی۔ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر کام لینے پر 15 ستمبر تک پابندی ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…