بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سائنسدانوں نے براعظم افریقہ کے 2 ٹکڑے ہونے کی وارننگ جاری کر دی۔میڈیارپورٹس کے  مطابق سائنسدانوں نے کہا  کہ براعظم افریقہ میں لگ بھگ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل 2ہزار میل لمبی ایک دراڑ پڑی تھی جو اب ہر سال 1 انچ بڑھتی جا رہی ہے اورکچھ دہائیوں میں براعظم افریقہ ٹوٹ کر 2حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔سائنسدانوں کے مطابق یہ دراڑ براعظم کے جنوب مشرقی حصے میں پڑی ہے جہاں خشکی کے اندر ایک نیا سمندر نمودار ہو رہا ہے۔یہ دراڑ افریقی ملک ایتھوپیا کے ساحل سے شروع ہوتی ہے اور صومالیہ، کینیا اور تنزانیہ سے ہوتی ہوئی موزمبیک کے ساحل تک جاتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ دراڑ اگرچہ 2کروڑ 20لاکھ سال قبل پڑی تھی تاہم گزشتہ چند دہائیوں سے اس نے پھیلنا شروع کر دیا ہے۔اس سے قبل کروڑوں سال تک یہ جوں کی توں رہی ہے اور اب یہ ہر سال1 انچ بڑھتی جا رہی ہے۔تاہم سائنسدانوں نے بتایا کہ براعظم کو 2ٹکڑوں میں تقسیم ہونے میں مزید کم از کم 50لاکھ سال کا عرصہ لگے گا۔ تب صومالیہ، آدھا ایتھوپیا، کینیا، موزمبیک اور تنزانیہ مل کر ایک نیا براعظم بن جائیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…