ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

لندن،پی ٹی آئی کے حامی پر پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت

datetime 9  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی شخص کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دیدیا۔51 سالہ عامر وسیم چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے 18 مئی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچایا تھا۔مشرقی لندن کے رہائشی عامر وسیم چوہدری پر پاکستان ہائی کمیشن پر ‘کرمنل ڈیمج’ کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عامر وسیم چوہدری نے ہائی کمیشن میں داخل ہونے سے پہلے گالم گلوچ کی، بلڈنگ میں موجود سفارتی عملے کو بھی گالیاں دی تھیں۔ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا۔عدالت نے عامر وسیم چوہدری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…