ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

امریکا نے اپنے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کردیا

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے اپنے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پرانے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔صدر بائیڈن نے بیان میں کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے آخری حصے کو بھی بحفاظت تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کے لیے مدد ملے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب تسلیم شدہ اور معلوم ہتھیاروں کا ذخیرہ تصدیق کے ساتھ تباہ کیا گیا ہے۔دنیا کے مختلف ممالک نے 1997 میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک کنونشن پر دستخط کیے تھے۔ امریکا اس معاہدے پر دستخط کرنے والا وہ آخری ملک ہے جس نے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا ہے تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ معاہدے میں شامل بہت سے ملکوں نے اب بھی خفیہ طور پرہتھیاروں کے ذخیرے رکھے ہوئے ہیں۔کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم نے امریکا کے اعلان کو ‘تاریخی کامیابی’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے اور اس عمل کو واپس نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…