پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا

datetime 8  جولائی  2023
ہیٹ ویو
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ماحولیات سے متعلق پیش گوئی سے متعلق امریکی نیشنل سینٹرز نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سینٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو دنیا کے گرم ترین دن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔امریکی ادارے نے بتایا کہ جمعرات کو اوسط 17.23 ڈگریز سیلسس تک پہنچ گیا تھا۔ریکارڈ گرم ترین دن سے قبل امریکا اور چین میں بدترین ہیٹ ویو آئی تھی اور میکسیکو میں بھی گرمی کی لہر سے 100 سے زائد اموات ہوئی تھیں۔

یورپی یونین کے ادارے کوپرنیکس کلائیمٹ چینج سروس نے جمعرات کو بتایا تھا کہ جون اب تک کا سب سے گرم ترین مہینہ تھا، جو جون 2019 کے ریکارڈ گرم ترین مہینہ سے واضح فرق ہے۔کلائیمٹ سائنس کی غیرمنافع بخش ادارے برکیلے ارتھ کے صف اول کے سائنس دان رابرٹ روہڈے نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اس طرح کے ریکارڈز کے امکانات تھے جو مختصرمدتی ایل نینو درجہ حرارت انسانوں کی جانب سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث عالمی سطح پر طویل مدتی درجہ حرارت میں تیزی آرہی ہے۔

ایل نینو موسمیاتی رجحان رواں برس سامنے آیا تھا جب مشرقی اور وسطی بحراقیانوس میں گرم درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ اگست 2016 میں بنا تھا تاہم پیر کو وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، جس کے بارے میں کئی سائنس دانوں نے رواں پیش گوئی تھی اور کہا تھا کہ رواں برس مزید اس طرح کے ریکارڈز کا خدشہ ہے۔بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل سینٹر فار کلائیمٹ چینج اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سلیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں مزید گرم ترین دنوں کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…