لندن (این این آئی)موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں برطانیہ میں گزشتہ مہینہ 140 سال کا گرم ترین جون قرار پایا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق جون 2023 کے دوران برطانیہ بھر میں گرم موسم کا تسلسل برقرار رہا جبکہ جنوب مشرقی خطوں میں اوسط درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔مجموعی طور پر
برطانیہ بھر میں جون کے دوران اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو لگ بھگ 140 سال میں سب سے زیادہ رہا۔اس سے قبل 1940 اور 1976 میں 14.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔خیال رہے کہ جولائی 2022 میں برطانیہ میں سب سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ
حرارت کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرم موسم کی شدت بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہر پال ڈیوس نے بتایا کہ قدرتی موسم کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بھی زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے
نئے ریکارڈ بن جائیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے اسپین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ چین اور امریکا کے متعدد حصوں کو جون کے مہینے میں ہیٹ ویوز کا سامنا ہوا۔