پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سال 2023 میں پہلا دیوہیکل چاند ، سعودی عرب کی فضا بھی چمک اٹھی

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیو ہیکل چاند پورے چاند کے موقعے پر ہی دیکھا جا سکتا ہے،سربراہ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی

ریاض(این این آئی)اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر دیوہیکل چاند کا نظارہ دیکھنے میں آیا۔ معمول کے مقابلے میں زمین سے تھوڑا قریب ہونے کی وجہ سے چاند کا حجم کافی بڑا اور زیادہ روشن دیکھا جا رہا تھا۔ یہ رواں سال 2023 کا پہلا بڑا اور پورا روشن چاند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جدہ

میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد الزاہرہ نے وضاحت کی کہ دیو ہیکل چاند پورے چاند کے موقعے پر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ ہو 362.146 کلومیٹر کے اندر ہو۔سائنسی اصطلاح میں اس وقت کے چاند کیلیےperigee moon کی اصطلاح استعمال

کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر اور اس پورے چاند کی صورت میں نمایاں ہوگا اور اس کا زمین سے فاصلہ 361,934 کلو میٹر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چاند مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 02:38 بجے سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر تکمیل کے لمحے کو

پہنچ جائے گا اور وہ اس مہینے کے دوران زمین کے گرد اپنے مدار کا نصف مکمل کر لے گا۔ .ابو زھرہ نے مزید کہا کہ چاند غروب آفتاب کے ساتھ جنوب مشرقی افق سے طلوع ہو گا اور زمین کے ارد گرد کی فضا میں گرد و غبار کے نتیجے میں اس سے منعکس ہونے والی سفید روشنی نارنجی رنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…